ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے مرحلہ وار کرفیو کھولنے کا اعلان کر دیا، مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنیٰ ہو گا۔
سعودی عرب میں اس ہفتے کرفیو کے اوقات میں کمی لائی جائے گی، اگلے ماہ کی 21 تاریح سے مکہ کے علاوہ پورے ملک میں کرفیو ہٹا دیا جائے گا۔28 مئی سے 31 مئی تک صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، اندرون ملک فلائٹ بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔
ہوٹل اور کیفے اور دوسرے نجی شعبے کو بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی، مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی تاہم عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کی عارضی معطلی جاری رہے گی۔
بین الاقوامی پروازیں معطل رہیں گی، نئی صورتحال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں نرمی اور سختی کا فیصلہ ہوگا۔