برطانیہ کے لاک ڈاون میں‌ مزید نرمی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو کھول دیا گیا

Last Updated On 31 July,2020 10:31 am

لندن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد برطانیہ میں زندگی بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

برطانیہ میں زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، بورس جانسن اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر شخصیات کے مجسمے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رکھ دیئے گئے۔

مادام تساو میوزیم میں دنیا کی معروف شخصیات کے موم سے بنے مجسمے رکھے گئے ہیں، علم و فنون، کھیلوں سمیت دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کے مجسمے بالکل اصل لگتے ہیں۔ حتی کہ میوزیم کا دورہ کرنے والی شخصیات روایت کے مطابق اپنے مجسموں کے ساتھ کھڑی ہو کر تصاویر بنواتی ہیں تو بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ اصل کون ہے اور مجسمہ کون ہے۔

واضح رہے برطانیہ میں اب تک کورونا سے متاثرہ 3 لاکھ 2 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 45 ہزار 999 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وبا کی شدت کے دوران برطانیہ میں پوری دنیا کی طرح لاک ڈاون کر دیا گیا تھا جس سے اس کی معیشت 11.5 فیصد سکڑنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
 

Advertisement