پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، پابندی شہر کے اردگر ریڈ زون میں موجود دیگر علاقوں پر بھی عائد کی گئی ہے۔
یہ اقدام فرانس میں کوویڈ 19 کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنا چاہتے ہیں۔ پیدل چلنے والوں، سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی ماسک پہننا ہو گا۔
یورپ کے دیگر ممالک بھی نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سخت قوانین کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس فرانس میں چین سے بھی پہلے موجود تھا۔ فرانس میں اب تک 259,698 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 30 ہزار 576 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک لاکھ 43 ہزار 138 ایکٹو کیسز ہیں، 85 ہزار 984 کورونا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔