امریکا تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کا فیصلہ واپس لے ورنہ بھرپور جواب دینگے: چین

Published On 22 October,2020 08:41 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری پر چین کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کا فیصلہ واپس لے، بیجنگ واشنگٹن کے اقدامات کا بھرپور جواب دے گا، تائیوان کو اسلحہ کی فروخت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکا نے تائیوان کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔
 

Advertisement