ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات ایک جنبش قلم سے فارغ کرنے کا اعلان

Published On 20 January,2021 06:01 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انکی پالیسیوں کو بھی رخصت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جوبائیڈن حلف اٹھاتے ہی 15 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کے چار سالہ دور کے اہم اقدامات ایک جنبش قلم سے کالعدم قرار دے دئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے تباہ کن اقدامات ایک جنبش قلم میں فارغ کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جوبائیدن حلف ا ٹھانے کے پہلے چند گھنٹوں میں پندرہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرکے سبکدوش صدر کی ناقص پالیسیوں کو کالعدم قرار دیں گے۔

بائیڈن امریکا کو پیرس ماحولیاتی معاہدے اور عالمی ادارہ صحت میں واپس لائیں گے۔ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے سے پابندی ختم ہوگی، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر رکوائی جائے گی۔

جو بائیڈن وفاقی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیں گے۔ تارکین وطن کو جلد شہریت دینے کی نئی پالیسی متعارف کروائی جائے گی۔

نومنتخب صدر پہلے ہی کورونا وبا سے ہونے والے مالی نقصانات کے ازالے اور کورونا ویکسین کیلئے 19 کھرب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کر چکے ہیں، منصوبے کے تحت چھوٹے تاجروں اور بے روز گار افراد کی مدد بھی کی جائے گی۔ جوبائیڈن پہلے امریکی صدر ہونگے جو اقتدار کے پہلے دن پندرہ ایگزیکٹو آرڈر زپر دستخط کریں گے ،
 

Advertisement