ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی۔
شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز کی تدفین ریاض کے قبرستان میں کی جائے گی۔ ایوان شاہی نے متوفی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعود بھی 72 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
ترکی بن ناصر کی نماز جنازہ اتوار کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھی۔
HE Prime Minister and Minister of Interior sent a cable of condolences to the Custodian of the Two Holy Mosques King of the Kingdom of Saudi Arabia on the death of HRH Prince Mashhour bin Musaed bin Abdulaziz Al-Saud. #QNA
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) February 4, 2021