لندن: (دنیا نیوز) برطانوی عدالت نے اوبر ڈرائیورز کو کمپنی کے ملازمین کا درجہ دے دیا۔ اوبر ڈرائیورز اب کم از کم اجرت سمیت تمام مراعات کے اہل ہونگے۔
ایک سال زیر سماعت رہنے والے کیس میں برطانوی سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینج نے فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اوبر ڈرائیورز کمپنی کے ملازمین ہیں اور انہیں بھی دیگر ملامین کی طرح مراعات ملنی چاہیے۔
یاد رہے کہ اوبر کے خلاف ایک مقامی عدالت نے 2016 میں ایساہی فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف اوبر نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔