ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہے ، چند افراد نے ملٹری پلازے کو آگ لگا دی۔
ینگون میں مشتعل افراد نے ملٹری ملکیت کے پلازے میں آگ لگا دی ۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد ارد گرد کے علاقوں میں چھاپے مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا، ملک میں جاری بے یقینی کی صورت حال پر ہمسایہ ممالک چین اور تھائی لینڈ نے حکام اور عوام سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے میانمار نے کہا ہے ملک کو خانہ جنگی سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے سلامتی کونسل فوری خون خرابہ بند کرائے۔