کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا

Published On 06 April,2021 05:19 pm

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ یہ سخت فیصلہ شہر میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے ،دلی میں رات 10 سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو ہو گا۔

حکومت کے مطابق کرفیو 30 اپریل تک جاری رہے گا ، گزشتہ روز دلی شہر میں کورونا وائرس کے 35 سو سے زائد مریض سامنے آئے اور 15 افراد ہلاک ہوئے۔
 

Advertisement