آرامکو کے ایک فیصد شیئر فروخت کرنے کیلئے عالمی کمپنی سے بات چیت جاری ہے: سعودی ولی عہد

Published On 28 April,2021 10:17 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاستی آئل فرم آرامکو کے ایک فیصد شیئر کو فروخت کرنے کے لیے عالمی کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی عرب میں انکم ٹیکس کسی بھی قیمت پر لاگو نہیں ہو گا، ان کے ملک میں بے روزگاری کی شرح 14 فیصد تھی جو کم ہو کر سال رواں کے دوران 11 فیصد تک آ جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے باوجود مخلتف شعبوں میں کامیابی کے اعداد و شمار بہترین ہیں۔
 

Advertisement