نئی دہلی: (دنیا نیوز) کورونا وبا کی وجہ سے بھارت کو ایک اورہلاکت خیز دن کا سامنا، مزید تین ہزارچھ سوسینتالیس افراد زندگی ہار گئے۔ بھارت میں مجموعی ہلاکتیں دولاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری، ایک روز میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار459 افرادمتاثر ہوئے۔ بھارت میں صحت کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ شہری مودی سرکار پر برس پڑے، کہتے ہیں کوئی انہیں ووٹ نہیں دے گا۔
مریضوں کے لواحقین آکسیجن اور ادویات کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ مرنے والوں کے لواحقین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے ہیلتھ سسٹم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
دہلی میں صورتحال خاص طور پر سنگین ہے جہاں آئی سی یو کے بیڈ خالی ہی نہیں ہوتے۔ کورونا مریض علاج کے بغیر ہی مر رہے ہیں۔ کئی ہسپتالوں میں لاشیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ نئے آنے والوں مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
شمشان گھاٹوں پر لاشوں کو جلانے کا کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ دلی کے رام لیلا میدان میں پانچ سو آئی سی یو بیڈز پر مشتمل عارضی کوویڈ کیئرسینٹر بنایا جا رہا ہے۔