ایران: سوئس سفارتکار عمارت سے گر کر چل بسے

Published On 05 May,2021 07:29 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں سوئٹزرلینڈ کی سفارتکار کی عمارت سے گرنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس سفارت کار تہران میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہوئیں، سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے سفارت کار کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

51 سالہ سفارتکار کی لاش گارڈن میں مالی نے دیکھی۔ آنجہانی ڈپلومیٹ فرسٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔
 

Advertisement