واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ چینی خلائی اسٹیشن سے جدا ہونے والے راکٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں۔ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔
پنٹاگون ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتے یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5 بی راکٹ الگ ہو کر مدار سے باہر نکل چکا ہے۔