امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

Published On 10 May,2021 10:27 am

کولوراڈو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں برتھ ڈے پارٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریاست کے شہر کولوراڈو سپرنگ میں کنٹینر کے عارضی گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی، ملزم نے اپنی دوست سمیت موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ایک شدید زخمی نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
 

Advertisement