لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے پلان سے پہلے مختصر تقریب میں شادی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں کر لی، تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ تقریب میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔
ایک سو نناوے برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔ اس سے پہلے جوڑے نے تیس جولائی کو شادی کرنے کا پلان بنایا تھا۔