سری لنکا: بارشوں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، ہلاکتیں 18 ہو گئیں

Published On 08 June,2021 04:26 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں بارشوں او ر سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ۔

متاثرہ علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں ،کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہے۔سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ۔سیلاب سے 3 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
 

Advertisement