پرامن افغانستان کیلئے پاکستان اورامریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Published On 08 July,2021 09:31 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پُرامن افغانستان کے لیے پاکستان اورامریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، دونو ں ممالک کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے، پُرامن افغانستان کے لیے ہمسایہ ممالک کو اپنا اثر و رسوخ بہتر انداز میں استعمال کرنا ہو گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مددگار رہا، افغانستان میں امن کے لیے علاقائی تعاون اہم ہے۔
 

Advertisement