فرانس میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

Published On 08 August,2021 09:45 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
 

Advertisement