اشرف غنی کیخلاف امریکی ایوان کی نگران کمیٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

Published On 25 August,2021 03:38 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اشرف غنی کیلئے نئی مشکلات کا آغاز ہو گیا، امریکی ایوان کی نگران کمیٹی نے اشرف غنی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اشرف غنی کے خلاف ڈالر سے بھرے بیگ ساتھ لے جانے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، نگران کمیٹی نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اس معاملے پر بریفنگ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کابل سے فرار ہوتے ہوئے اشرف غنی جہاز میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اپنے ساتھ لے کر گئے۔ ان پر یہ الزام تاجکستان میں تعینات افغان سفیر نے عائد کیا تھا۔ محمد ظاہر نے دو شنبے میں واقع سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ سابق افغان صدر کا افغانستان سے نکلنا افغان قوم اور ملک کے ساتھ دھوکا تھا۔
 

Advertisement