کابل: (دنیا نیوز) طالبان کے سیاسی امور کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کی اقوام متحدہ وفد سے ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد نے افغانستان میں درپیش مسائل پر مدد کا وعدہ کیا ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دنیا سے افغانستان کی مزید مدد کی اپیل کی۔ نائب امیر نے اقوام متحدہ مشن کو ہرقسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں حکومت کی تشکیل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جا سکا، جنگ زدہ علاقے پنجشیر کے گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور تمام سات اضلاع کا کنٹرول طالبان نے سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ احمد مسعود نے جنگ بندی کیلئے مشروط پیش کش کر دی، انہوں نے کہا کہ اگر طالبان ان کے علاقوں سے اپنی فوج پیچھے ہٹا لیں تو وہ بھی مثبت اقدامات کریں گے۔