واشنگٹن: (دنیا نیوز) طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وائٹ ہاؤس کا موقف سامنے آ گیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایسی کوئی جلدی نہیں کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کی یہ ایک عبوری کابینہ ہے جس میں کوئی صدر نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو منوانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔