افغان طالبان کا نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان

Published On 11 September,2021 06:13 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان نے 11 ستمبر کو امریکا پر ہونے والے حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر حلف برداری تقریب کا اعلان کیا تھا جب کہ چند روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اب پلان کا حصہ نہیں، پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب رکھیں گے۔ اس کے لیے ضروری تھا کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیے جائیں جب کہ پروٹوکول کے انتظامات اور عوام کے لیے سروسز کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزرا کا اعلان کیا جائے کیوں کہ عبوری کابینہ کا اعلان ہوچکا لہذا اب تقریب کینسل ہوچکی ہے۔

کابینہ اراکین کے نام:

1: ملا محمد حسن اخوند، وزیرِ اعظم

2: ملا عبدالغنی برادر، نائب وزیرِ اعظم

3: مولوی عبدالسلام حنفی، نائب وزیرِ اعظم

4: مولوی محمد یعقوب مجاہد، دفاع

5: ملا سراج الدین حقانی، داخلہ

6: امیر خان متقی، خارجہ

7: ملا ہدایت اللہ بدری، مالیات

8: ملا خیراللہ خیر خواہ، اطلاعات و ثقافت

9: ملا عبداللطیف منصور، پانی و بجلی

10: عبدالباقی حقانی، تعلیم

11: نجیب اللہ حقانی، برقی مواصلات

12: خلیل الرحمان حقانی، پناہ گزین افراد

13: عبدالحق وثیق، انٹیلیجنس

14: حاجی ادریس، سربراہ افغانستان بینک

15: قاری دین محمد حنیف، اقتصادیات

16: مولوی عبدالحاکم شریعہ، وزیرِ انصاف

17: نوراللہ نوری، سرحد و قبائل

18: یونس اخوندزادہ، دیہی ترقی

19: ملا عبدالمنّان عمری، عوامی بہبود

20: ملا محمد عیسیٰ اخوند، کان کنی

21: فصیح الدین، چیف آف سٹاف

22: شیر محمد عباس ستانکزئی، نائب وزیرِ خارجہ اُمور

23: مولوی نور جلال، نائب وزیرِ خارجہ

24: ذبیح اللہ مجاہد، نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت

25: ملا تاج میر جواد، نائب سربراہ اوّل برائے انٹیلیجنس

26: ملا رحمت اللہ نجیب، نائب سربراہ انٹیلیجنس

27: ملا عبدالحق، نائب وزیرِ داخلہ برائے انسدادِ منشیات

 

Advertisement