دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے کہا ہے کہ اگر طالبان سےواضح معاہدہ نہ ہواتو وہ کابل ایئرپورٹ کاچارج چھوڑ سکتے ہیں۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام معاملات واضح طور پر معاہدے میں شامل ہونے چاہئیں ورنہ ذمہ داری قبول نہیں کریں گے ،افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد قطر کی ٹیکنیکل ٹیم نے کابل ایئرپورٹ کا چارج سنبھال لیا تھا ، ہوائی اڈہ فعال ہونے کے بعد وہاں سے بیرون اور اندون ملک پروازیں جاری ہیں۔