نیدرزلینڈز کی وزیر خارجہ نے افغان بحران کے دوران بدنظمی پر استعفی دے دیا

Published On 17 September,2021 09:36 am

ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) نیدرزلینڈز کی وزیر خارجہ نے افغان بحران کے دوران بدنظمی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔

افغانستان سے انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرزلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہو گئیں، نیدرزلینڈز کی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔

وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے کہا کہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، وہ نتائج کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہیں۔
 

Advertisement