کیتھولک پوپ نے جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

Published On 23 September,2021 06:38 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) کیتھولک پوپ پروفیسر ڈاکٹر کریگ وِکٹر فینٹر نے مولانا جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فینٹر1955 میں امریکی شمالی ریاست کیرولینا میں پیدا ہوئے اور کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔ 10 سال تک پوپ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اس دوران اکیڈمک تعلیم مکمل کر کے پروفیسر کی حیثیت سے یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم دیتے رہے۔

لیکن اس سب کے باوجود اندر کے خلاء کے ہاتھوں تلاش و تحقیق میں لگے رہے۔ 2004 میں انہوں نے پروگرام کے لئے امریکا میں موجود مولانا جلال الدین رومیؒ کے 22 ویں نسل سے پوتے ایرسین چیلیبی بائے رو کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات ان کے لئے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سبب بنی۔

2005 میں فینٹر، بائےرو کی دعوت پر قونیہ آئے اور شب عروس کی تقریبات میں شرکت کی۔ فینٹر سماع کی تقریب کے معنوی اثرات سے اتنے متاثر ہوئے کہ 2006ء میں انہوں نے دین اسلام کو اپنے لیے منتخب کر لیا اور 2 ماہ قبل وہ مستقل طور پر ترکی کے شہر قونیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

قونیہ میں سکونت کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مولانا جلال الدین رومیؒ کے نقش قدم پر چلنا امریکا میں ہونے سے بہتر ہے۔

ایک رات ایک نوجوان درویش نے مجھ سے میرے کنبے کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ میرے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں۔ درویش نے مجھے دیکھا اور کہا کہ ہم تمھارا کنبہ ہیں۔ یہ بات مجھے کہی گئی اب تک کی خوبصورت ترین بات تھی۔ اس کے بعد میں نے قونیہ آنا جاری رکھا اور اب میں مستقل یہاں سکونت پذیر ہو گیا ہوں۔
 

Advertisement