لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پارلیمان کی خاتون رکن شیر خوار بچے کو بھی ایوان میں ساتھ لے آئیں۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کی ممبر خاتون سٹیلا کریسی کا کہنا تھا کہ میٹرنٹی کے دوران انہیں فنڈز دینے سے انکار کیا گیا تھا، پارلیمنٹ میں واپس آنے پر نئی ماؤں کی حمایت کرنے کی بجائے انہیں ڈانٹا جاتا ہے۔
ان کا مزید کا کہنا تھا کہ وہ بچے کے ہمراہ اس لیے آئی ہیں تاکہ پارلیمان میں جدت پسندی کی سوچ کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ زچگی کے دوران بچے کی ماں کی چھٹی اور تحفظ کے قانون کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔