سعودی عرب کا 60 سال سے زائدالعمر افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا اعلان

Published On 28 September,2021 09:29 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے 60 سال سے زائدالعمر افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو تقویت کے طور پر کوویِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔

وزارت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کورونا کی منظورشدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔
 

Advertisement