نوبل امن انعام 2021 مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام

نوبل امن انعام 2021 مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام

اوسلو میں ناروے کی نوبل کمیٹی نے اعلان کیا کہ رواں برس کے لیے فلپائنی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمتری مراتوف نوبل امن انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔

نوبل کمیٹی نے ان صحافیوں کی اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے کی گئی جدوجہد کو سراہا۔ کمیٹی کا کہنا تھا ان کی کوششیں جمہوریت اور پائیدار امن کے لیے مفید رہیں۔

یاد دہے امن کے نوبل انعام کے لیے 329 امیدوار نامزد تھے، جن میں سے 234 افراد اور 95 تنظیمیں شامل تھیں۔