دوحہ مذاکرات میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی، امریکہ

Published On 11 October,2021 12:07 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات پر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں کی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر طالبان کے ساتھ پیشہ ورانہ مذاکرات کیے ہیں۔ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دو ٹوک اور پیشہ ورانہ تھے، انہیں الفاظ پر نہیں اعمال کی بنیاد پر پرکھا جائے گا، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے سکیورٹی اور دہشت گردی کے خدشات پر بات چیت کی۔

 

Advertisement