شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

Published On 12 October,2021 12:41 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکہ شمالی شہر عفرین کے مرکزی علاقے میں ہوا جس نے ایک مارکیٹ اور ایک فوجی چوکی کو اپنی لپیٹ میں لیا، مرنے والوں میں ایک باغی جنگجو شامل ہے۔

ریسکیو کارکنوں نے دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
 

Advertisement