ماسکو: (دنیا نیوز) افغانستان سےمتعلق ماسکو کانفرنس کل ہو گی، امریکا افغانستان اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، کانفرنس میں پاکستان، چین اور ایران کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، طالبان نے کانفرنس کے نتائج مثبت آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ترجمان دفترخارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتے، افغانستان سے متعلق بات چیت میں آگے چل کر شامل ہوں گے، چاہتے ہیں مذاکرات میں تعمیری پیش رفت ہو۔
ماسکو کانفرنس بدھ کو شروع ہو گی جس میں طالبان کا وفد نگران نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کی سربراہی میں شریک ہو گا، کانفرنس میں پاکستان ، چین اور ایران کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔