برسلز:(دنیا نیوز)روس کی جیل میں قید اپوزیشن لیڈر کو یورپی یونین کے انسانی حقوق کے اعلیٰ انعام سے نواز دیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق روس کی جیل میں قید یورپی یونین نےالیکسی نیولنی کو "سخاروف انعام " سے نواز دیا ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق الیکسی نیولنی حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں روس کی جیل میں ہے۔