سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت 10 کے بجائے 30دن کردی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت 10 کے بجائے 30دن کردی

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم نومبر 2020 کو جب سعودی عرب نے عمرے کی اجازت دی تو اس وقت معتمرین کو صرف 10 یوم قیام کی اجازت تھی جسے اب 30 دن کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار مارچ 2020 میں پابندیاں عائد کی تھیں تاہم اب بتدریج تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق مملکت نے صرف 4 ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی ہے جن میں موڈرنا، فائزر، بائیو این ٹیک، جانسن اینڈ جانسن اور آکسفورڈ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

 گزشتہ دنوں سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ اب عمرے کیلئے آنے والے افراد کو کوئی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا تاہم ضروری ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں منظور کیے جانے والے کورونا ویکسین کی کم سے کم دو ڈوز لگوا لیے ہوں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سفری پابندی کی فہرست میں موجود ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے شہری براہ راست عمرے کیلئے آسکتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ ان کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو جبکہ سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے عمر کی حد 12 سال ہے۔