ڈنمارک :خفیہ معلومات لیک کرنیکا الزام، ملٹری انٹیلی جنس کا سابق سربراہ گرفتار

Published On 12 January,2022 10:50 pm

کوپن ہیگن:(دنیا نیوز) خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں ڈنمارک نے ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کو گرفتارکرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ لارس فنڈسن کو 3 سابق اور موجودہ ملازمین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

ڈینس ڈیفنس انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی گرفتاری کی خبر ایک ماہ بعد پبلک کی گئی جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ پر انتہائی حساس راز لیک کرنے کا الزام ہے ۔
 

Advertisement