اوسلو:(دنیا نیوز) یورپ اور امریکا نے طالبان کے ساتھ خصوصی سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں افغانستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کیش کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سمٹ میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا جبکہ بچیوں کی تعلیم ، ڈرگ ٹریفکنگ کو روکنے اور انسداد دہشت گردی پر طالبان رہنماؤں سے بات کی گئی۔
اس امید کا اظہار کیا گیا کہ طالبان اپنے وعدوں پر عمل در آمد کریں گے۔
بیان کے مطابق طالبان رہنماؤں سے ملاقات کا مطلب ان کو تسلیم کرنا نہیں، سمٹ کا مقصد افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا تھا۔