32 برس پرانا کیس، نوجوت سدھو کو عدالت نے 1 سال کیلئے جیل کی سزا سنادی

Published On 19 May,2022 04:52 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کو عدالت نے 32 برس پرانے کیس میں ایک سال کے لئے جیل کی سزا سنادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 برس پرانے کیس میں سزا بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 1 برس قید کی سزا سنا دی۔ جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے خود کو قانون کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

نوجوت سنگھ سدھو پر 1988 میں ایک شہری پر تشدد کا الزام تھا، گرنام سنگھ نامی شہری مبینہ طور پر تشدد کے باعث مر گیا تھا۔
 

Advertisement