اردن کے شاہ عبداللہ نے سوتیلے بھائی کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا

Published On 19 May,2022 10:01 pm

عمان:(دنیا نیوز) اردن کے شاہ عبد اللہ بن حسین نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل سے جاری حکمنامے کے مطابق شہزادہ حمزہ کی نقل و حمل، بات چیت اور میل ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شاہ عبد اللہ کے خلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں گزشتہ برس بھی شہزادہ حمزہ کو نظر بند کیا گیا، تاہم معافی مانگنے کے بعد انہیں آزادی دی گئی۔

شہزادہ حمزہ کو شاہ حسین نے اپنی زندگی میں ولی عہد مقرر کردیا تھا، تاہم والد کی وفات کے بعد شاہ عبد اللہ بن حسین نے 2004 میں انہیں ولی عہدی سے ہٹا دیا تھا۔
 

Advertisement