بنگلا دیش میں بدترین سیلاب، کھڑی فصلیں تباہ، قحط کا خطرہ لاحق

Published On 22 June,2022 07:23 pm

ڈھاکا:(دنیا نیوز) بنگلا دیش میں بد ترین سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے قحط کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

بنگلا دیشی فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، متاثرہ علاقوں میں طیاروں سے امدادی اشیاء پھینک دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہلٹ اور دیگر شہروں میں اب بھی 45 لاکھ افراد تک زمینی رسائی ممکن نہیں ہے، کھانے پینے کی اشیاء طیاروں سے متاثرہ علاقوں میں گرائی جارہی ہیں، کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے قحط کا خطرہ بھی سر پر منڈلانے لگا، کئی علاقوں تک رسائی اب بھی ممکن نہیں ہوئی۔

دوسری جانب بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، بارش کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، دریاؤں میں طغیانی بڑھتی جارہی ہے، لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے متعدد پہاڑی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
 

Advertisement