ایسٹ لندن:(دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے ایک نائٹ کلب میں 20 نوجوان مردہ پائے گئے۔
پولیس کے مطابق کلب میں متعدد افراد زخمی حالت میں بھی ملے ہیں، واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں اس لیے فی الحال کسی بھی قسم کی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کلب میں مبینہ طور پر بھگدڑ مچی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی، لاشوں کو سرد خانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔