تہران: (دنیا نیوز) ایران نے محرم الحرام میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دس افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔ دہشتگردوں کا یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ تھا۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔