ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) چینی فوج کا سروے کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہازیو آن وانگ بھارت اور امریکا کی بھرپور مخالفت کے باوجود سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جہاز کئی روز سے ہمبنٹوٹا کی بندرگاہ پر لنگر ڈالنے کے منتظر تھا، شروع میں امریکی اور بھارتی دباؤ پر سری لنکا جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے میں پس و پیش کر رہا تھا لیکن طویل مذاکرات کے بعد امریکی اور بھارتی خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت مل گئی، یہ جہاز 16 سے 22 اگست تک سری لنکا میں رہے گا۔
یاد رہے کہ ہمبنٹوٹا کی بندرگاہ کو سری لنکا نے 99 برس کے لیے چین کو لیز پر دیا ہے۔