ماسکو:(دنیا نیوز) یوکرین میں جنگ کے لیے ریزرو فورس کو متحرک کرنے کے اعلان کے بعد روسی شہری بڑی تعداد میں ملک چھوڑنے لگے، جارجیا کی سرحد پر روسیوں کی لائن لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے راستے روس چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، سرحد پارنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مستقل قریب میں جنگ ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اس لیے وہ روس چھوڑ رہے ہیں۔
گزشتہ روز صدر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے عسکری تربیت پانے والے شہریوں پر مشتمل تین لاکھ فورس بھیجی جائے گی۔