چارلس سوم کیلئے17ویں صدی کے تاریخی تاج میں تبدیلی کی جائیگی

Published On 05 December,2022 01:47 am

لندن :(ویب ڈیسک ) برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کے لیے 17ویں صدی کے تاریخی تاج میں تبدیلی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کنگ چارلس سوم کو مرحومہ ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال تاج پہنایا جائے گا، تاج پوشی کی تقریب 6مئی 2023کو منعقد کی جائے گی۔

بکنگھم پیلس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے اسے ٹاور آف لندن سے ہٹا دیا گیا ہے اور یہ تاج 6 مئی 2023 کو چارلس سوم کو پہنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس تاج کا وزن 2.23 کلوگرام ہے اور یہ 22 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کی گولائی 66 سینٹی میٹر اور اونچائی 30 سینٹی میٹرہے جب کہ اس میں 444 قیمتی نگینے جڑے ہوئے ہیں۔

موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن 1661 میں کنگ چارلس دوم کے لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ 13 ویں صدی سے زیر استعمال 1649 میں پگھل گیا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کے والد کی پھانسی دی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی 2 جون 1953 کو لندن میں ہوئی اور انھیں یہی تاج پہنایا گیا تھا تاہم موجودہ بادشاہ چارلس کے سر کا سائز قدرے مختلف ہے ، یہی وجہ ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
 

Advertisement