آذربائیجان اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات بحال

Published On 30 March,2023 09:32 am

تل ابیب : (ویب ڈیسک) وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ، اس حوالے سے اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا افتتااح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید وسعت آئے گی۔

ایلی کوہن نے مزید کہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سے تعلقات ہیں اور باکو میں 1993 سے اسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے۔
 

Advertisement