نوجوت سنگھ سدھو کو سزا مکمل ہونے سے قبل ہی رہا کردیا گیا

Published On 01 April,2023 08:13 pm

پٹیالا: (ویب ڈیسک) معروف سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس پنجاب کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو سزا مکمل ہونے سے 2 ماہ پہلے ہی پٹیالا جیل سے رہا کردیا گیا۔

گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں 1 سال قید کی سزا سنائی تھی، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر گزشتہ 10 ماہ سے پٹیالا کی جیل میں قید تھے، سزا مکمل ہونے سے پہلے رہائی سے متعلق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سدھو کی 2 ماہ قبل رہائی جیل میں اچھے برتاؤ کے باعث عمل میں آئی۔

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے ریاستی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد پنجاب کانگریس کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، گزشتہ ہفتے نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا، انہیں دوسرے سٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

Advertisement