بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، مختلف شہروں میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ہیٹ ویو اور سن سٹروک سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کیلئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو بلند ترین درجہ حرارت تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے 54 ڈگری تک پہنچ چکا ہے، موسمی تغیرات کی وجہ سے شدید گرم موسم میں بزرگوں اور بچوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید برآں ہیٹ ویو اور سن سڑوک کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت بدھ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔