چین کے ساتھ تعلقات بہت جلد بہتر ہونے کی امید ہے، امریکی صدر

Published On 21 May,2023 09:32 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات جلد بحال ہو جائیں گے، چینی ہم منصب سے معاملات پر سنجیدہ گفتگو کی امید ہے۔

جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات میں برف پگھلنے کی امید ہے، ہم چین سے الگ ہونے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ تعلقات کو پھر سے مستحکم اور مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر نے کہا کہ اگر چین تائیوان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرتا ہے تو تائیوان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ہم تائیوان کو اس لیے تیار کر رہے ہیں۔

Advertisement