سپین: ٹیکسی ڈرائیوروں کا یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج

Published On 15 June,2023 11:37 pm

بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین میں سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے قوانین میں تبدیلی سے متعلق یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران ٹیکسی ڈرائیوروں نے بارسلونا شہر کے مرکز کو بلاک کر دیا، یورپی یونین نے ٹیکسی ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی سمیت متعدد قوانین متعارف کروائے ہیں۔

یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے پابندیوں کو خلاف قانون قرار دے دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ مخصوص سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔