ریاض: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان خلیجی ممالک کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور دیگر حکام نے جدہ کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی۔
صدر طیب اردوان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر ترک حکام بھی موجود ہیں، سعودی عرب کے بعد ترک صدر قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
ترک صدر خلیجی ممالک کے دورے کے دوران سرمایہ کاری معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے، ترک صدر اردوان کو بجٹ خسارے، دائمی افراط زر اور کمزور ہوتی کرنسی کے دباؤ کا سامنا ہے۔