تہران: (دنیا نیوز) ایران میں 2 خواتین صحافیوں کو 30 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا، دونوں صحافیوں پر سازش اور منصوبہ سازی کا الزام ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون صحافی نگین بغیری اور ایلناز محمدی کو 3 سال قید کی جزوی معطل سزا سنائی گئی ہے، سزا کا کچھ حصہ جیل میں گزارنا ہو گا، بقیہ سزا 5 سال کی مدت کیلئے معطل کی گئی ہے، صحافیوں کو 5 سال کے دوران پیشہ ورانہ اخلاقی تربیت حاصل کرنی ہو گی۔
واضح رہے کہ ایران میں احتجاج سے متعلق مقدمات میں 7 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے، مظاہروں کے بعد سے اب تک 90 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔